ایک نیوز: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا۔
شہروز کاشف اس بار 8163 میٹر بلند چوٹی کی "ریئل سمٹ" پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔
نوجوان کوہ پیما نے 2021 میں پہلی بارماؤنٹ مناسلو کو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا رئیل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے۔
منگما جی کے انکشاف کے بعد شہروز کاشف نے مناسلو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔