خواجہ آصف نے پی پی کے ساتھ ملکر انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا

خواجہ آصف نے پی پی کے ساتھ ملکر انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا
کیپشن: Khawaja Asif expressed his desire to contest the joint elections with PP

ایک نیوز: ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ ہم نے اتحادی حکومت میں چودہ مہینے عزت سے گزارے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ  ہم بطور اتحادی الیکشن لڑیں۔ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف  نے نجی ٹی وی  پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اتحادی حکومت میں چودہ مہینے عزت سے گزارے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ  ہم بطور اتحادی الیکشن لڑیں۔

ان کاایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہمارا حکومتی اتحاد کا تجربہ اچھا رہا، مستقبل میں  بھی اچھا رہ سکتا ہے۔ نگران حکومت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

میری خواہش ہے کہ پی پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں۔پی پی پی کی شکایت سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔  ن لیگ کا حکومت میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ پی پی کا پنجاب سے متعلق جو شکوہ ہے یہ سنی سنائی باتیں ہیں ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں  نے مزید کہاکہ ہم نے سنا ہے کہ سندھ میں بہت سی تعیناتیاں پی پی  کی مرضی سے ہوئی ہیں۔پنجاب والی بات سندھ کے حوالے سے بھی کہی جاسکتی ہے۔

ساتھ چلنے کی زرداری کی خواہش کا احترام کرتے ہیں ہماری بھی وہی خواہش ہے۔ ہماری سیاست میں نوے کی دہائی میں تلخی تھی۔ پی ٹی آئی نے جو تلخی پیدا کی وہ 75 برسوں میں نہیں ہوئی۔