ایک نیوز:برطانیہ میں پھولوں کی نمائش کےدوران 8.97کلوگرام وزنی پیازنمائش کیلئےپیش کی گئی۔پروگرام کے منتظمین کا خیال ہے کہ یہ پیاز دنیا کی سب سے زیادہ وزنی پیاز ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتی ہے۔
ہیروگیٹ آٹم فلاور شو کے مطابق گیرتھ گریفن کی نو کلو وزنی پیاز 2014 میں اس پروگرام میں ٹونی گلوور کی پیاز (8.47 کلو گرام) سے زیادہ وزن رکھتی ہے۔
یہ پیاز15 سے17 ستمبر تک ہونے والی اس نمائش کے غذاؤں کے پویلین میں رکھی گئی جہاں اس کے ساتھ مزید غیر معمولی سبزیاں بھی نمائش کیلئے پیش کی گئیں تھیں۔
نمائش میں ہونے والے مقابلے میں پہلا انعام کرس پیرش نے حاصل کیا جنہوں نے 102 کلو وزنی کدو اگایا تھا۔
نمائش کے منتظمین کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے وزنی پیاز کے متعلق گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نظرِ ثانی کی جانی چاہیئے۔