ادرک سوڈاانسانی صحت کیلئےفائدہ مندیامضرصحت؟

ادرک سوڈاانسانی صحت کیلئےفائدہ مندیامضرصحت؟
کیپشن: Ginger soda health benefits for human health?

ایک نیوز:ادرک کااستعمال صحت کیلئےبےحدفائدے مندہے مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ اس سے بننے والے میٹھے مشروبات بھی صحت کیلئے اتنے ہی مفید ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق ادرک پرکئی بار تحقیق کی جا چکی ہے، ادرک سپر فوڈ کے زمرے میں بھی آتی ہے، یہ متلی، سر درد،جسمانی درد اور سوجن دور کرنے سے لے کر خون میں شکر کے توازن کو بہتر بنانے تک مفید قرار دی جاتی ہے۔
اس طرح کے فوائد کے سبب کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ادرک سے بننے والے مشروبات خصوصاً جنجر سوڈا بھی (ادرک سوڈا ) صحت کیلئے اتنا ہی مددگار اور صحت مند ثابت ہوگا جتنی کہ خود ادرک ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ادرک سے بننے والے مشروبات اور ادرک سوڈا صحت کیلئے نقصان دہ ہو ثابت سکتے ہیں، کیوں کہ ادرک ایک ترش اور کڑوی جڑی بوٹی ہے اسی لیے اس سے بننے والے مشروبات میں اس کے ترش ذائقے کو کم کرنے اور اِنہیں لذیذ بنانے کیلئے بے تحاشہ شکر کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بہت سے افراد ادرک کا سوڈا پینا بے حد پسند کرتے ہیں جبکہ یہ صحت کیلئے مفید نہیں بلکہ نہایت مضر ہے۔
مزید یہ کہ جنجر سوڈا کو سوڈے کی شکل دینے کیلئے اس میں مصنوعی طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس شامل کر کے کاربونیشن کا عمل مکمل کیا جاتا ہے جو کہ صحت کیلئے سراسر مضر ہے، اسی لیے اگر آپ ادرک سے بنا کاربونیٹڈ والا جنجر سوڈا پی کر یہ سجھ رہے ہیں کہ آپ اپنی صحت کیلئے یہ اچھا کر رہے ہیں تو یہ خیال غلط ہے۔