ایک نیوز:سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نےکہاہےکہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے،ہم نےبھارت کاحاضرسروس نیول افسرپکڑاہواہے،دنیامیں بھارت کوکوئی اگرسمجھتاہےتووہ ہم ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے اقوام متحدہ کےپاکستان مشن میں پریس بریفنگ دیتےہوئےکہاکہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سےخطاب میں کشمیرسمیت تمام مسائل پربات کریں گے،جنرل اسمبلی اجلاس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ روایتی استقبالیہ دیتےہیں،وزیراعظم نےاستقبالیہ اورافتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
سائرس قاضی نےکہاکہ وزیراعظم نےآج ایرانی صدرسےملاقات کی،ایران ہمارااہم ہمسایہ ہے،وزیراعظم انوارلحق کاکڑکی ایرانی صدرکےساتھ اچھےماحول میں ملاقات ہوئی، انوارالحق کاکڑامریکی صدرجوبائیڈن کےعشائیےمیں شریک ہوں گے،وزیرخارجہ نےبھی سائیڈلائنزپراہم ملاقاتیں کیں۔
سیکرٹری خارجہ نےمزیدکہاکہ وزیراعظم اپنی تقریرمیں تمام اہم ایشوزپرپاکستان کامؤقف پیش کریں گے،افغانستان کی صورتحال آپ کےسامنےہے،افغانستان کےحوالےسےاپنامؤقف پیش کریں گے۔
سائرس قاضی نےکہاہےکہ کینیڈامیں جوہواہمیں حیرت نہیں ہوئی،بھارت کی کینیڈامیں دہشت گردی پاکستان کیلئےحیرانی کی بات نہیں،کینیڈاکےوزیراعظم نےجوالزام لگایاکچھ حقیقت ہوگی تولگایاہے،ہم اس الزام پرسرپرائزنہیں ہوئے،ہم نےبھارت کاحاضرسروس نیول افسرپکڑاہواہے،بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے،دنیامیں بھارت کوکوئی اگرسمجھتاہےتووہ ہم ہیں۔