ایک نیوز:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہناتھاکہ پائیدارترقی کیلئےیکساں ترقی ضروری ہے، پائیدارترقی اہداف کےحصول کیلئےکمزورممالک کووسائل فراہم کرناہونگے۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکانیویارک میں مباحثےسےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ ترقی پذیرملکوں کوترقیاتی اہداف کےحصول میں وسائل کی کمی کاسامناہے۔
انوارالحق کاکڑکاکہناتھاکہ قرض میں پھنسےممالک کیلئےلائحہ عمل تیارکرناہوگا،500ارب ڈالرزکےایس ڈی آرزکوقرض ادائیگی سےمشروط کیاجاسکتاہے۔
نگران وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ پائیدارترقی اہداف کےحصول کیلئےکمزورممالک کووسائل فراہم کرناہونگے،پائیدارترقی کیلئےیکساں ترقی ضروری ہے۔
واضح رہےکہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑجنرل اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کیلئےامریکامیں موجود ہیں۔