ایک نیوز:اوکاڑہ میں ایمبولینس کی موٹرسائیکل کوٹکرسےزخمی شہری ہسپتال میں دم توڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں اکبر روڈ39 تھری آر کے قریب موٹر سائیکل اور ایمبولینس میں تصادم ہوا،حادثےمیں زخمی شہری ہسپتال میں دم توڑگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےموٹرسائیکل سوارزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا،زخمی ہونےوالامحکمہ انہارکاملازم تھا ۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ ایمبولینس کی تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،حادثےمیں زخمی ہونےوالےکی شناخت عبدالسلام کےنام سےہوئی جوہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا،مقتول چھ بیٹے اور دو بیٹیوں کا باپ تھا ۔
اوکاڑہ:ایمبولینس کی موٹرسائیکل کوٹکر،زخمی ہسپتال میں دم توڑگیا
Sep 20, 2023 | 03:50 AM