ایک نیوز:ترکیہ کےصدرطیب اردوان کاکہناتھاکہ مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کیلئےترکیہ اپناکرداراداکرنےکوتیارہے،مسئلہ کشمیرحل کیلئےپاکستان اوربھارت کےدرمیان مذاکرات کےحامی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ترکیہ کےصدرطیب اردوان کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے78ویں اجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ امن کےقیام کیلئےنئی حکمت عملی اورایجنڈےکی ضرورت ہے۔
طیب اردوان کاکہناتھاکہ یوکرین جنگ کومذاکرات کےذریعےحل کیاجاناچاہیے،اقوام متحدہ کواپنےقیام کےمقاصدکی عکاسی بہتراندازمیں کرنی چاہیے،شام کی صورتحال کی وجہ سےترکیہ پرپناہ گزینوں کابوجھ ہے۔
ترکیہ کےصدرکامزیدکہناتھاکہ جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئےمسئلہ کشمیرکاپرامن حل ضروری ہے،مسئلہ کشمیرحل کیلئےپاکستان اوربھارت کےدرمیان مذاکرات کےحامی ہیں،مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کیلئےترکیہ اپناکرداراداکرنےکوتیارہے۔
مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کیلئےترکیہ اپناکرداراداکرنےکوتیارہے،طیب اردوان
Sep 20, 2023 | 03:28 AM