ایک نیوز: بالی وڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنےکیلئےپرجوش ہیں۔
تفصیلات کےمطابق نامور فلمساز بھوشن کمار نے سروج خان کی پہلی برسی پر ان کی بائیو گرافیکل فلم بنانے کا اعلان کیا تھا اور اسے ٹی سیریز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔
بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ مادھوری سے کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے اور اداکارہ اس کردار کیلئے پرجوش ہیں کیوں کہ ان کا سروج خان سے پروفیشنل زندگی میں بہت گہرا تعلق تھا۔
ذرئع کے مطابق فلم کے معاملات ابھی ابتدائی مراحل پر ہیں اور فلم میکرز سروج خان کی زندگی کے مختلف مراحل کیلئے مختلف اداکاراؤں کو کردار دینا چاہتے ہیں۔
ایک اداکارہ سروج خان کی لڑکپن کا کردار ادا کرے گی جبکہ دوسری اداکارہ لیجنڈری کوریوگرافر کی بڑی عمر کا کردار نبھائے گی۔
مادھوری سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنےکیلئےپرجوش
Sep 20, 2023 | 01:35 AM