بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر رکشہ ڈرائیور بن گئے

Sep 20, 2023 | 00:00 AM

ایک نیوز :بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرمنصور اکبر کنڈی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے کچھ دن قبل ایک نیا کردار سنبھال لیا ہے۔

اپنے ادبی کارناموں کے حوالے سے مشہور ممتاز ماہر تعلیم کی ملتان کی سڑکوں پر آٹو رکشہ چلاتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچاد ی ہے۔
منصور اکبر کنڈی کا آٹو رکشہ ڈرائیور بننے کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لئے ایک مثبت پیغام بھیجنا تھا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں کسی کے قد یا مقام سے قطع نظر کسی بھی کام میں کوئی شرم یا ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے،
انہوں نے بتایا کہ وہ رواں ماہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے اور یونیورسٹی اپنے ملازمین کو پنشن نہیں دیتی۔ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کی زندگی کو گلے لگانے کا ان کا فیصلہ ان لوگوں کے ساتھ یکجہتی کی علامت ہے جو انتھک محنت سے اپنے کاموں کو پورا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری معاشی چیلنجوں کے پیش نظر وہ لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ رکشہ چلانے میں کسی قسم کی شرم محسوس نہ کریں۔منصور اکبر کنڈی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سات ساتھ گومل یونیورسٹی کے بھی وائس چانسلر رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں ایگزیکٹو بورڈ کے رکن کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔

مزیدخبریں