ایک نیوز نیوز: بلوچستان حکومت نے اپوزیشن جماعت جے یوآئی (ف) کو حکومت کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے نئے وزراء جمعہ کو حلف اٹھائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور جے یوآئی (ف) کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعت نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ابھی تک وزراء کو دی جانے والی وزارتوں کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔