ایک نیوز نیوز: زمبابین عالم دین مفتی مینک بھی پاکستانی چائے کے دلدادہ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور زمبابین عالم دین مفتی مینک سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان پہنچے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ پاکستان سے متعلق بات کررہے ہیں۔
ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ پاکستان کی ایک ہائی وے پر 'سپر مدینہ چائے' پی رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہاں آنے کا تجربہ شاندار رہا ہے کیونکہ یہ ایک خوبصورت علاقہ ہے۔
اختتام پر انہوں نے کہا کہ یہاں کی ثقافت بہت حیرت انگیز جبکہ لوگ نہایت پیار کرنے والے ہیں اور ماشاءاللہ چائے تو نمبر 1 ہے۔