ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلےباز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ انہوں ںے یہ کارنامہ 52 اننگز میں مکمل کیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی انہوں نے کپتان بابراعظم کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ بابراعظم نے بھی 52 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف 57واں رنز بنا کر انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ یاد رہے کہ بھارت کے ویرات کوہلی 56 اننگز میں دوہزار رنز مکمل کرسکے تھے۔