امریکی جزیرے پر سمندری طوفان، بجلی بند، ایمرجنسی کا اعلان

Sep 20, 2022 | 22:27 PM

ایک نیوز نیوز: اتوار کے روز ٹکرانے والے طوفان  کی وجہ سے تباہ کن سیلابی صورت حال پیدا ہوئی۔ یہ طوفان سمندری طوفان ماریا کے پانچ سال بعد جزیرے پر آیا ہے جس نے جزیرے پر بڑی تباہی پھیلائی ہے۔ طوفان کے نتیجے میں ایک پل بھی بہہ گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ لینڈ فال مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 تین بج کر 20 منٹ پر پیش آیا جس سے فوری طور پر افراتفری پھیل گئی اور حکومتی اہلکاروں کو کئی علاقوں کو خالی کرنا پڑا۔ 

طوفان نے پورتو ریکو کے مشرقی ساحل پر لینڈ فال کیا، جس کی وجہ سے 85 میل فی گھنٹہ (137 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور ریکارڈ بارش  ہوئی۔

این بی سی نیوز کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے پورتو ریکو کے دریاؤں میں بھی طغیانی آچکی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے جزیرے کیلئے ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں