ایک نیوز نیوز: کورونا وائرس نے جہاں انسانی صحت پر اثرات مرتب کئے وہیں انسانی کی سوشل زندگی پر بھی بہت سےاثرات مرتب کئے ۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر بوخم کی روہر یونیورسٹی کے محققین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ایک تحقیق کی ۔تحقیق میں پتہ لگایا گیا کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں لوگ سوشل میڈیا کی طرف زیادہ مائل ہوئے ،کورونا کی وبا کے بعد سے سوشل میڈیا کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا اور اس کی وجہ سے سماجی فاصلے بڑھنے لگے۔تحقیق میں مزید کہاگیا کہ سوشل میڈیا کے بے تحاشہ استعمال نے زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو تباہ کیا ہے اور ساتھ ہی کئی طرح کی ذہنی اذیت کو بھی جنم دیا۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ایک شخص کے ذہن پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا میں کچھ حدیں مقرر کی جانی چاہئیں۔ لوگوں کو اس کے استعمال سے حاصل ہونے والی لذت کو محدود کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے عوام میں آگاہی مہم کی بھی ضرورت ہے ۔اس کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ سوشل میڈیا کے علاوہ ہمارے پاس اور کون سے ذرائع ہیں جن سے ہم وہی خوشی محسوس کر سکتے ہیں جو سوشل میڈیا کے استعمال سے ہمیں ملتی ہے۔