وادی نیلم: 2 نوجوانوں کی ہلاکت کا معاملہ، پوسٹ مارٹم میں نیا انکشاف

Sep 20, 2022 | 21:14 PM

ایک نیوز نیوز: وادی نیلم میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد پوسٹ مارٹم میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی ہلاکت کسی جانور کے کاٹنے سے نہیں ہوئی۔ ہسپتال ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران نوجوانوں کے جسم سے کلسٹر بم کے ٹکڑے ملے ہیں، جس کے بعد شک ظاہر کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں نوجوان کسی کھلونا نما کلسٹر بم کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کی ہلاکت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ پوسٹ مارٹم میں کہا گیا ہے کہ چیتے سے حملے سے موت نہیں ہوںٔی بلکہ کلسٹر بم یا لینڈ مائن پھٹنے سے ہوئی ہے۔یہ علاقہ لائن آف کنٹرول کے قریب ہے۔ اس سے قبل بھی بھارتی افواج کی جانب سے کھلونے نما بم پھینکے جاتے رہے جس سے کئی حادثات ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں