ایک نیوز نیوز: پنجاب پولیس کی متنازعہ شخصیت سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کی تبدیلی کی وجہ بڑھتا ہوا کرائم اور سیاسی مقدمات بنے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چند روز پہلے آئی جی کی مخالفت کے باوجود سی سی پی او نے ن لیگ کے رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے تھے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سی سی پی او اپنی مرضی کے پولیس افسران لاہور میں تعینات کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے آئی جی اور سی سی پی او کے درمیان سرد جنگ جاری تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کی زیادہ توجہ کرائم کی روک تھام کی بجائے سیاسی معاملات کی طرف تھی۔