تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ

Sep 20, 2022 | 20:36 PM

ایک نیوز نیوز: وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے30 ہزار اہلکار مانگ لئے ، پنجاب سے 20ہزار خیبر پختونخواہ سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سینکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے ، داخلی راستوں پر کنٹینرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی ، ذرائع کے مطابق اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھیکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گے ہیں ، ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں