نجیب نائچ: سندھ حکومت کے محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسکولوں میں بیٹھے سیلاب متاثرین کو اسکولوں سے باہر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی رہائش کے سبب اسکول بند ہیں اور تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے خط میں لکھا ہے کہ سیلاب متاثرین کا مسئلہ حساس ہے لیکن تعلیم متاثر ہونا بھی حساس مسئلہ ہے۔ خط میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ سیلاب متاثرین کو سکولوں سے ہٹایا جائے اور ان کے لیے باقاعدہ ٹینٹ سٹی قائم کی جائے۔ اس وقت سندھ کے کئی اضلاع میں ہزاروں سیلاب متاثرین اسکولوں میں موجود ہیں۔