ایک نیوز نیوز:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77واں اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا ۔
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیلئے نیویارک میں موجود ہیں ۔اجلاس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔
Prime Minister Shehbaz Sharif interacts with Jecinda Ardern, Prime Minister of New Zealand at the welcoming reception by UN Secretary General for Heads of State/Government participating in the seventy-seventh session of UNGA. #PMPakatUNGA pic.twitter.com/kGBW3elqqh
— PML(N) (@pmln_org) September 20, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے فن لینڈ کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے فرانس کے صدرایمانوئیل میکرون سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل وزیراطلاعات مریم اورنگزیب،وزیرمملکت خارجہ حناربانی کھر نے بھی موجود تھے ۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم کیساتھ وزیرخارجہ بلاول بھٹو ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیردفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے