ایک نیوز نیوز: ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں موسم سرما میں بارشوں کے ساتھ ساتھ شدید سردی پڑے گی۔
پاک ویدر ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق تمام موسمیاتی ماڈیولز نشاندہی کررہے ہیں کہ ’’ لا نینا ‘‘ سائیکل کے باعث موسمی شدت کا سامنا کرنا پڑے گا۔’’ لانینا‘‘ بحر الکاہل کا گرم ہونا ہے جو کہ ماحول اور سمندر کے پیچیدہ چکر کے نتیجے کا ایک حصہ ہے۔ ’’ لا نینا ‘‘ سائیکل اگلے سال یعنی 2023 کے مون سون تک جاری رہے گا اس کی وجہ سےملک کے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں جبکہ جنوبی علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ ہے ۔
???? Latest technology gives us an idea to predict #Weather 01-Year in advance.????Early & premature output of models suggest Colder and Slightly Wetter than normal #winters in Pakistan due to devolving La-Nina & PIOD while Normal to Slightly Above Normal #rains in #monsoon 2023. ⛈️ pic.twitter.com/Mg5ubOAxuW
— PakWeather.com (@Pak_Weather) September 19, 2022
یادرہے 12 برس پہلے آنے والے ال نینو کی وجہ جنوب مشرقی ایشیا میں کم مون سون، جنوبی آسٹریلیا، فلپائن اور ایکواڈور میں قحط، امریکہ میں برفانی طوفان، برازیل میں گرمی کی لہر اور میکسیکو میں شدید سیلاب تھا۔