ایک نیوز نیوز: لوٹ مار کے پیسوں سے دبئی جاکر عیاشیاں کرنے والا شاہد برگر گروپ پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن نظام دین کھرل کے قتل میں ملوث ملزم بھی شامل ہے جس نے دورانِ ڈکیتی مقابلے میں سابق ایس ایچ او کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے لانڈھی کے علاقے میں دوکان میں ڈکیتی کے دوران پولیس سے مزاحمت میں کانسٹیبل حمزہ کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل عرف چکنا اور احسان عرف ببلو کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل، 1عدد ٹرپل ٹو ایس ایم جی، ایک عدد 30 بور پسٹل، 30 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون سمیت نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان گھروں میں ڈکیتی کرنے اور بنگلوں کا تالا کھولنے کے بھی ماسٹر مائنڈ ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-20/news-1663667610-7536.mp4
ملزمان پوش علاقوں میں گرے کرولا میں وارداتیں کرتے تھے اور پھر دبئی یا پنجاب فرار ہوجاتے تھے۔ کچھ عرصے بعد واپس آکر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ ملزمان بلال کالونی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں چھلاوا بنے ہوئے تھے اور مسلسل وارداتیں کررہے تھے۔ ملزمان بین الصوبائی شاہد برگر گروہ کے کارندے ہیں اور گروہ کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گذری میں ایک بنگلے سے لاکھوں مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹی تھی۔