اداکارہ مریم نفیس قومی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی گرویدہ

Sep 20, 2022 | 14:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکارہ مریم نفیس پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کی نرم دلی اور انکے احساس کے جذبے کو دیکھ کر ان کی گرویدہ ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ایشیا کپ کے دوران محمد حسنین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک بلی کو کھانا کھلارہے تھے۔ محمد حسنین کے اس عمل کو ناصرف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  سراہا گیا بلکہ دیگر معروف شخصیات نے بھی قومی فاسٹ باؤلر کی تعریف کی تھی۔ اداکارہ مریم نفیس نے بھی انسٹاگرام پر محمد حسنین کی سٹوری پوسٹ کی اور لکھا ہمیں محمد حسنین جیسے اور لوگوں کی دنیا میں ضرورت ہے۔

مزیدخبریں