ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو مل بیٹھ کر سیاسی فریم ورک کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ ہمیں سول ملائی تعلقات میں توازن کے لیے کوشش کرنی چاہیے. اقتدار پاکستان کے لوگوں کو منتقل ہونا چاہیے۔ میں سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ آئیے سیاسی فریم ورک کو دوبارہ لکھیں، آئیے رولز آف گیم پر متفق ہوں۔ موجودہ نظام پاکستان ناکام ہو چکا ہے ہمیں منصفانہ قوانین تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
We must strive for balance in Civil-Mily relationship,Power must be transferred to people of Pakistan,I call upon political parties and establishment let’s rewrite political framework Let’s agree on rules of Game. Present system has failed Pak we need to look up for fair rules
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 20, 2022
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جن صحافتی تنظیموں کو پاکستان میں بدترین میڈیا سنسر شپ پر ایک لفظ بولنے کی توفیق نہیں ہوئی وہ تنظیمیں اپنے مالکان پر جائز تنقید پر بھی رونا رو رہی ہیں۔ ایسی صحافتی تنظیمیں پاکستان میں مالکان کی ایماء پر بنائی گئی ہیں۔ جن کا مقصد سیٹھوں کے مفادات کا تحفظ ہے ان مافیاؤں کیخلاف لڑنا ضروری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی قیادت نے اب تک انتہائی غیر سیاسی اور احمقانہ فیصلے کئے۔ اگر چھ ماہ پہلے الیکشن کراتے تو نون لیگ کیلئے بہتر تھا یا آج بہتر ہیں؟اب یہ باہر برگر نہیں کھا سکتے چار ماہ بعد جو معاشی حالات ہیں لوگوں نے گھروں میں گھس کر پتھر مارنے ہیں۔ حالات کو دیکھیں درست تجزیہ ضد پر نہیں ہوتا۔