انجیلینا جولی کا اچانک دورہ پاکستان، سیلاب متاثرین سے ملاقات

انجیلینا جولی کا ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کا فیصلہ
کیپشن: Angelina Jolie's decision to come to Pakistan once again. (File Photo )

 ایک نیوز نیوز: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی  سفیر  انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی  نے دادو  کا دورہ کیا۔تحصیل جوہی کے متاثرہ علاقوں کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائزہ بھی لیا۔ 

واضح رہے کہ  انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دورے کر رہی ہیں۔

غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی)  نے اپنے بیان میں انجیلینا جولی کے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ  کرنے کی خبر دی تھی۔  لیکن اتنی جلدی اور اچانک دورہ پاکستان سے متعلق خبر انتہائی خفیہ رکھی گئی تھی۔

انجیلینا جولی اپنے دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔

اس کے بعد  وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تقریباً  33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔