سابق جاپانی وزیر اعظم کی سرکاری تدفین کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Sep 20, 2022 | 13:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ٹوکیو میں ہزاروں افراد نے جاپانی حکومت کے سابق وزیر اعظم  شنزو آبے کی آخری رسومات کی ادائیگی  کے لیے 12 ملین ڈالر کی سرکاری تدفین کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔

موجودہ وزیر اعظم فومیو کشیدہ  کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ریاستی جنازے کی ادائیگی مکمل طور پر ریاستی فنڈز سے کی جائے گی۔ جس کے بعد اس کی ووٹنگ کروائی گئی جس میں 53 فیصد لوگوں نے اس کی مخالفت کی۔ 

جاپان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والےوزیر اعظم ایبے کو 8 جولائی کو ایک انتخابی ریلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ شنزو آبے کا جنازہ ان کی وفات کے فوراً بعد منعقد کیا گیا تھا۔ جاپان نے 27 ستمبر کو ٹوکیو کے نیپون بڈوکان میدان میں سرکاری جنازے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کو جانب سے کہا جا رہا ہے کہ موجودہ اور سابق سربراہان مملکت 27 ستمبر کو ٹوکیو میں ہونے والی تقریب میں تعزیت کیلئے آئیں گے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جاپان مقتول سابق رہنما شنزو آبے کے سرکاری جنازے پر 1.83 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ جس کے بعد سے عوام کی طرف سے ناراضگی بڑھی اور عوام نے احتجاج کیے۔ 

مزیدخبریں