ایک نیوز نیوز: ٹوکیو میں ہزاروں افراد نے جاپانی حکومت کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے 12 ملین ڈالر کی سرکاری تدفین کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔
موجودہ وزیر اعظم فومیو کشیدہ کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ریاستی جنازے کی ادائیگی مکمل طور پر ریاستی فنڈز سے کی جائے گی۔ جس کے بعد اس کی ووٹنگ کروائی گئی جس میں 53 فیصد لوگوں نے اس کی مخالفت کی۔
VIDEO: Thousands rally in Tokyo to protest the Japanese government's plan to hold a $12 million state funeral for assassinated former Prime Minister Shinzo Abe.
— AFP News Agency (@AFP) September 20, 2022
The government expects dozens of current and former heads of state to attend the September 27 service in Tokyo pic.twitter.com/kOUhh5HKCw
جاپان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والےوزیر اعظم ایبے کو 8 جولائی کو ایک انتخابی ریلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ شنزو آبے کا جنازہ ان کی وفات کے فوراً بعد منعقد کیا گیا تھا۔ جاپان نے 27 ستمبر کو ٹوکیو کے نیپون بڈوکان میدان میں سرکاری جنازے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کو جانب سے کہا جا رہا ہے کہ موجودہ اور سابق سربراہان مملکت 27 ستمبر کو ٹوکیو میں ہونے والی تقریب میں تعزیت کیلئے آئیں گے۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جاپان مقتول سابق رہنما شنزو آبے کے سرکاری جنازے پر 1.83 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ جس کے بعد سے عوام کی طرف سے ناراضگی بڑھی اور عوام نے احتجاج کیے۔