آڈیو  کال کا معاملہ،ایف آئی اے نے شوکت ترین کوطلب کر لیا

 آڈیو  کال, معاملہ،ایف آئی اے , شوکت ترین, خیبرپختونخوا , دہشت گردی
کیپشن: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین(فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز:سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اورتیمور سلیم جھگڑا کی آڈیو  کال کا معاملہ، ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نےسابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو کل 10 بجے طلب کر لیاہے۔

خیال رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ سے ٹیلی فونک بات چیت منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

کال میں شوکت ترین کہتے ہیں کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ان پر دباؤ پڑے، یہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمات بنا رہے ہیں اور یہ بالکل اسپاٹ فری جارہے ہیں، یہ ہم نے نہیں ہونے دینا۔