ایک نیوز نیوز: جرمنی میں پنجاب کے وزیراعلی بھگونت سنگھ مان کو شراب کے نشے میں دھت ہونے کے باعث جہاز سے نیچے اتار دیا گیا ۔ لفتھانسا فلائٹ چارگھنٹے تاخیر سے روانہ ہونے پر مسافروں کا احتجاج ۔
رپورٹ کے مطابق شرومنی اکالی دل لیڈر سکھبیر سنگھ بادل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو بہت زیادہ شراب نوشی کے سبب جرمنی میں طیارہ سے اتار دیا گیا۔ انہوں نے خبر کا تراشا بھی شئیر کیا ہے جس پر کانگریس اور بی جے پی نے بھی بھگونت مان کے ساتھ ساتھ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
بی جے پی لیڈر پرویش ورما نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ ’’بھگونت مان نے کیجریوال سے وعدہ ہندوستان میں شراب کو ہاتھ نہیں لگانے کا کیا تھا، نہ کہ بیرون ممالک میں۔‘‘
भगवंत मान ने वादा केजरीवाल से इंडिया में शराब को हाथ नहीं लगाने का किया था ना कि विदेश में। pic.twitter.com/N6fpYJu0ap
— Parvesh Sahib Singh (@p_sahibsingh) September 19, 2022
دوسری طرف دہلی کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا گیا ہے ’’بہت بڑی شرمندگی! پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو طیارہ سے اتار دیا گیا کیونکہ انھوں نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔‘‘
A Big Shame!!
— Delhi Congress (@INCDelhi) September 19, 2022
Punjab Chief Minister Bhagwant Mann deplaned because he was heavily Drunk pic.twitter.com/7PaPSiVDtb
حالانکہ اس پورے معاملے میں وزیر اعلیٰ دفتر کےترجمان ملوندر سنگھ کی طرف سے جو بیان آیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مان کی طبیعت خراب ہونے کے سبب ان کی ہندوستان واپسی میں تاخیر ہوئی۔ وزیر اعلیٰ مان نے 18 ستمبر کو جرمنی سے فلائٹ لی تھی اور وہ دہلی 19 ستمبر کو لوٹے۔ اپوزیشن کے ذریعہ عائد الزامات بے بنیاد اور غلط پروپیگنڈہ پر مبنی ہیں۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو فرینکفرٹ میں لفتھانسا ایئرلائنس سے اتار دیا گیا تھا۔ ایئرلائنس نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ وزیر اعلیٰ مان نے اتنی شراب پی رکھی تھی کہ وہ کھڑے بھی نہیں ہو پا رہے تھے۔ اس وجہ سے فلائٹ چار گھنٹے لیٹ ہو گئی۔‘‘
طیارہ سے بھگونت مان کا سامان اتارنے میں کافی وقت لگا جس کی وجہ سے طیارہ کی پرواز میں بھی تاخیر ہوئی۔ جب لفتھانسا ایئرلائنس سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو کمپنی نے ڈیٹا پروٹیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔