ایک نیوز نیوز: ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تجہیز وتکفین پر کتنے اخراجات آئے یہ اندازہ لگانا فی الحال مشکل ہے جبکہ حکومت برطانیہ کا کہنا ہے کہ مناسب وقت پر تفصیلات شئیر کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق 2002 میں ملکہ کی والدہ کے جنازے پر مبنیہ طور پر 5.4 ملین پاؤنڈ (ایک ارب 46 کروڑ 58 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ ہوئے تھے تاہم ملکہ الزبتھ کے جنازے اور کفن دفن کا خرچ ممکنہ طور پر اس سے ڈھائی گنا یعنی 12 ملین پاؤنڈ کے لگ بھگ ہونے کاامکان ہے ۔
شاہی امور کی ماہر الزبتھ نورٹن کا کہنا ہے کہ ملکہ کے والد شاہ جارج کے موت 70 سال قبل ہوئی تھی ۔ اور بادشاہ یا ملکہ کا جنازہ ہمیشہ شاہی خاندان کے دیگر افراد کے جنازوں کے مقابلے میں کافی بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ فلپ ملکہ کے شوہر کا جنازہ اور آخری رسومات ان کی ہدایت کے مطابق سادگی سے منائی گئی تھیں اس کی ایک وجہ کرونا وبا بھی تھی جس کی وجہ سے شرکا کی محدود ترین تعداد نے جنازے میں شرکت کی ۔ جنازے اور آخری رسومات میں زیادہ تر خرچ سیکورٹی اور پولیسنگ کا ہوتا ہے۔