عمران خان بتائیں مسٹر ایکس اور وائے کون ہیں؟ جاوید لطیف

ملک , پلاننگ , فساد ,جاوید لطیف,مسلم لیگ ن, عمران خان
کیپشن: جاوید لطیف(فائل فوٹو)

 ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمیاں جاوید لطیف  کا کہنا تھاکہ ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کیلئے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں،ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانے کیلئے واویلہ کرتے ہیں، اینٹی کرپشن کا ڈی جی اس لئے تبدیل کرتے ہو کہ وہ آپ کے ذاتی انتقام میں حصہ دار نہیں بنتا،مخالفین کی سازشیں ناکام ثابت ہونگی۔