ایک نیوز نیوز: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 17 ستمبر 2022 کو ملتوی ہونے والے پرچے اب 14اکتوبر 2022 کو لئے جائیں گے۔ یونیورسٹی نے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر پرچے ملتوی کیے تھے۔
راولپنڈی شہر کے امتحانی مراکز نمبرز259,260,263,264,267,273,277اور 278میں منعقد ہونے والے میٹرک کے کورس کوڈ 242اور ایف اے /آئی کام کے کورس کوڈز315-1340کے امتحانات ملتوی کئے گئے تھے۔پرچوں کے اوقات کاراورامتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےپہلے سے جاری شدہ رول نمبر سلپ 14اکتوبر 2022 کو منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔