ایک نیوز نیوز: روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ، آج بھی دن کے آغاز ہوتے ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
انٹربینک میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 238 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 111 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41632 پر آ گیا ہے۔