پیپلزپارٹی کے وزراء کاسندھ میں جوتوں سے استقبال ہو رہا ہے: شیخ رشید

Sep 20, 2022 | 11:41 AM

ایک نیوز نیوز:سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہو رہا ہے،لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اور اسے grill کیا گیا، پی ڈی ایم ہی نہیں ن لیگ اور  پیپلزپارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں.

  باہر سے امداد آئی نہ اندر سے پیشرفت ہوئی، عمران خان ایک بہانہ تھا اصل میں اپنے کیسز ختم کروائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں