ایک نیوز نیوز:سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہو رہا ہے،لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اور اسے grill کیا گیا، پی ڈی ایم ہی نہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں.
لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوراسےgrillکیا گیا۔PDMہی نہیں ن اورPPPمیں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔جو سیلابی ریلےسےبچ گئےہیں وہ وبائی ریلےمیں پھنس گئے۔ سندھ میںPPPکےوزراءکااستقبال جوتوں سےہورہا ہے۔نہ باہرسےامدادآئی،نہ اندرسےپیشرفت ہوئی۔عمران خان بہانہ تھااپنےکیسز ختم کراناتھا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 20, 2022
باہر سے امداد آئی نہ اندر سے پیشرفت ہوئی، عمران خان ایک بہانہ تھا اصل میں اپنے کیسز ختم کروائے گئے ہیں۔