ہالی ووڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی  ہو گئیں

Sep 20, 2022 | 11:28 AM

ایک نیوز نیوز: ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوکر ہسپتال جا پہنچی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کروشیا میں فلم ’لی‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اداکارہ کا پاؤں پھسل گیا جس کے باعث وہ گر گئیں،46 سالہ اداکارہ کو حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جس کے باعث فلم کی شوٹنگ بھی متاثر ہوئی۔

زیادہ چوٹ نہ لگنے کے باعث کیٹ ونسلیٹ کی حالت بہتر ہے اور وہ اسی ہفتے سے فلم کی شوٹنگ کے لئے دستیاب ہوں گی۔

 خیال رہے کہ کیٹ ونسلیٹ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں، اس فلم کا اعلان سال 2015ء میں گیا گیا تھا جبکہ اس کی ریلیز اگلے سال کیلئے شیڈول ہے۔
 

مزیدخبریں