متاثرین سیلاب کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے: پرویز الہٰی

Sep 20, 2022 | 11:01 AM

ایک نیوز نیوز: وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے کینیڈین نژاد پاکستانی شخصیت عامر خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کر کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی رقم کا چیک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات کے دوران عامر خان نے چودھری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک پیش کیا،کینیڈین اوورسیز پاکستانیوں نے فلڈ ریلیف کیلئے وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی کے اقدامات کو سراہا،اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی اور ریلیف ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، متاثرین سیلاب کو بروقت ریسکیو کیا اور ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مزیدخبریں