ایک نیوز نیوز: سیلاب سے متاثرہ علاقہ سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک ماہ کے دوران 3 ڈپٹی کمشنر زکو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شرجیل نور کو نیا ڈپٹی کمیشنر خیر پور لگا دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرخیرپور نوراحمد کو ہٹادیا گیا تھا اور ان کی جگہ شرجیل نور کو ڈپٹی کمشنر خیرپور تعینات کیا گیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع خیر پور میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے ضلع میں کوئی افسرپوسٹنگ لینے کیلئے تیار نہیں ہے۔
دوسری جانب خیرپورکی 4 تحصیلوں سمیت کراچی کے کئی علاقوں سے پانی نکالنا چیلنج بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے اور کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔