ایک نیوز نیوز: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی شراکت داری اور دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا ، وزیرخارجہ کی امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان ٹام ویسٹ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ونوںوزرائے خارجہ نے دوطرفہ شراکت داری اوراقوام متحدہ سمیت تمام فورموں پر کثیرجہتی تعاون کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزیرخارجہ نے تباہ کن سیلاب میں پاکستان کی فوری مدد کرنے پر چین کی قیادت ، حکومت اور عوام کاشکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان سمرقند میں سربراہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے تذویراتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے ،ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بڑے تحفظات کے لئے حمایت میں اضافے کے مکمل عزم کااعادہ کیا ہے۔
انہوں نے معاشی روابط بڑھانے، سی پیک پرکام کی رفتار تیز کرنے اوردوطرفہ سکیورٹی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کابھی اظہارکیا۔ وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اوراصولوں پرمبنی کثیرجہتی مسائل، آزادتجارت اور ترقی کے بارے میں چین کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کواجاگرکیا۔
اس سے قبل نیویارک میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی ناروے کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ناروے نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی اوردوسرے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے اورہمہ جہت بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ ناروے کی مزید کمپنیاں پاکستان کی پرکشش سرمایہ کاری پالیسی سے استفادہ کریں گی۔
انہوں نے پاکستانیوں کیلئے قانونی طریقے سے ترک وطن بڑھانے کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان تھومس ویسٹ کی بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر بلاول بھٹو نے افغانستا ن اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے عالمی برادری کی طرف سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط جاری رکھنے کی اہمیت پرزوردیا۔
امریکی خصوصی نمائندے نے افغانستان میں امن واستحکام اورافغانستان سے غیرملکی باشندوں کے انخلاء میں سہولت دینے پرپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو کی ناروے کی وزیر خارجہ اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ٹام ویسٹ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے مندوب کے تقررکا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےنیویارک میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے خصوصی ملاقات کی، بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں اپنی اور ملالہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملالہ سے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات کی، جس میں سیلاب سے آب و ہوا کی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں اسکول تباہ ہونے کے ساتھ ، آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بات کی۔