انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ کو خراج عقیدت

انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی اور ملکہ برطانیہ کی یاد میں کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی۔
کیپشن: انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی اور ملکہ برطانیہ کی یاد میں کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے دورہ پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ، سر جھکائے اور  کیپ اتارے ملکہ برطانیہ کی یاد میں کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی، انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے  گراؤنڈ میں ملکہ برطانیہ کےلیے خصوصی دعائیں بھی کروائی گئی۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر کو لندن میں ادا کی گئی تھی جس کے بعد آج برطانیہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں عالمی رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی۔