کوروناکا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

Sep 20, 2022 | 08:55 AM

ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے کم ہونے لگے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

 این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 42 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں