آٹو رکشے والے کی 25 کروڑ کی لاٹری لگ گئی

Sep 20, 2022 | 08:40 AM

ویب ڈیسک: بھارتی شہری  جس نے ہفتے کی شام لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور اتوار کے روز 25کروڑ روپے جیت گیا،ریاست کیرالہ کے رہائشی اس 30سالہ نوجوان کا نام انوپ بی ہے جو آٹو رکشہ چلاتا تھا۔ اس کا 2سالہ بیٹا گلک میں پیسے جمع کرتا رہتا تھا، انوپ بی رکشہ خریدنے سے پہلے سڑک کنارے کھانے پینے کی اشیاءکا ٹھیلہ لگاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز انوپ نے اپنے بیٹے کا گلک توڑ کر ان پیسوں سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور قسمت کا ایسا دھنی نکلا کہ اگلے دن ہی اس کے ٹکٹ نمبر TJ750605 پر 25کروڑ بھارتی روپے کا انعام نکل آیا۔

 اس نے ملائیشیاءکے ورک ویزے کی درخواست بھی دے رکھی ہے اور آئندہ ہفتے ممکنہ طور پر اس کا ویزہ بھی آنے والا ہےتاہم اس سے پہلے ہی وہ گھر بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا ہے، ٹیکسز کاٹنے کے بعد انوپ بی کو 15کروڑ 75لاکھ بھارتی روپے کی رقم دی جائے گی۔ 

یہ انعام ریاست کیرالہ میں کسی بھی لاٹری میں آج تک نکلنے والا سب سے بڑا انعام ہے ۔ 

مزیدخبریں