حکومتی وزرا نے الیکشن کمیشن کو پھر نشانے پر لے لیا

Sep 20, 2021 | 17:25 PM

admin
اسلام آباد: حکومتی وزرا نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنراپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں، تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے حکومت اگلا الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر ریلوے اعظم سواتی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات ،ای وی ایم اور آئی ووٹنگ میں آگے بڑھ رہی ہے۔تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت اگلا الیکشن چوری کرنے کیلئے ای وی ایم کی بات کر رہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی،ماضی میں صدر عارف علوی بھی اس سلسلے میں درخواست دے چکے ہیں۔عمران خان کے آنے سے پہلے بھی اپوزیشن اس کام پر لگی ہوئی تھی،2017میں نواز شریف کی حکومت تھی،الیکشن اصلاحات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بابر اعوان نے کہا کہ جو مشین سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں ان کوقوم کو جواب دینا پڑیگا،مشین دھاندلی روکے گی ،لوگ مشین سے ڈرتے کیوں ہیں؟

اس موقع پر وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ روک سکتے ہو تو روک لو۔اپوزیشن لیڈر پر منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمے چل رہے ہیں،بہت سے راز پردے میں ہیں، میں نے حلف لیا ہوا ہے، میں یہ راز کبھی سامنے نہیں لاؤں گا،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کس طرح ہوئی مجھے پتہ ہے۔ مریم صفدر نے کتنی باتیں کیں؟ آپ نے کتنے نوٹس دیئے؟آج الیکشن کمیشن حکام مجھے نوٹس دے رہے ہیں،آپ کو اس لیے چیف الیکشن کمشنر بنایا تھا کہ آپ ای وی ایم پر جائیں گے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہاہے ،چند دنوں میں پارلیمنٹ سے قانون بنا کر دیں گے،آپ الیکشن کمیشن میں ایسا نظام لے کر آئیں کہ آنے والی نسلیں انگلی نہ اٹھا سکیں۔سپریم کورٹ نے آپ کو ایک پائلٹ پراجیکٹ دیا تھا، کتنے سال گزر گئے، الیکشن کمیشن کوآزادادارہ بنائیں گے،الیکشن کمیشن کاپاس نہ ہوتاتوکبھی آپ کاتقررنہ کرتے،الیکشن کمشنر کس کے کہنے پر ادارے کو تباہ کررہے ہیں؟۔

مزیدخبریں