ذرائع کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ اور سکول ایجوکیشن میں بھی نئی سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے ، ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب میں 53 نئی نشستوں کیلئے 12 کروڑ 69 لاکھ سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا ہے ، سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی 59 سیٹوں کیلئے 18 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کے فنڈز کی منطوری دی گئی ہے ۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 71 سیٹوں کا اعلان کیا گیا ، ان سیٹوں کیلئے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔