نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ری شیڈول سیریز کیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ڈیوڈ وائٹ کہتے ہیں پی سی بی سے قریبی مراسم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی نیوٹرل مقام پرکھیلنےکی پیشکش مسترد کردی ہے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلنے پر پی سی بی کا موقف واضح ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اب کسی کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گی، نیوزی لینڈ نے اگر کھیلنا ہے تو پاکستان آکر کھیلے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اس ضمن میں تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قومی ٹیم کے پاس آئندہ سال دسمبر تک کھیلنے کے لیے کوئی ونڈو نہیں، مصروفیات کے باعث نیوٹرل وینیو یا کہیں اور کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔