اس موقع پر کرتار پور دربار کو برقی قمقموں اور خوشنما گلدستوں سے سجایا گیا ہے جبکہ یاتریوں کے قیام کے لیے خوبصورت پلنگ اور آرام دہ بستر سجائے گئے ہیں۔بابا گرو نانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات اور رسومات میں 2000 سے زائد ملکی و غیر ملکی یاتری شرکت کریں گے۔
بابا گرو نانک کے زیر کاشت اراضی سے حاصل ہونے والی گیہوں اور دیگر اجناس سے لنگر تیار کیا جا رہا ہے اور قیام کے دوران یاتریوں کی تواضع کڑی پکوڑوں، مکس سبزیوں، اچار، سادہ پلاؤ، چائے اور مشروبات سے کی جائے گی۔ممبر گوردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔