انگلش بورڈ کا پاکستان کیساتھ سیریز کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع

Sep 20, 2021 | 11:33 AM

admin
لند ن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا، جبکہ انگلش بورڈ کی جانب سے آج پی سی بی کو حتمی فیصلے سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سیکورٹی حکام نے بھی پانچ ملکی انٹیلی جنس اتحاد میں پاکستان میں نیوزی لینڈ پر حملے کی رپورٹ دی تھی، جس کے بعد انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی خطر ے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلش بورڈ کی جانب سے سیکورٹی خدشات کی بنا پر سیریز ملتوی کرنے یا پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے متحدہ عرب امارات میں کھیلنے پر جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ تاہم ای سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آج اپنے فیصلے سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے کچھ دیر پہلے نیوزی لینڈ نے سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیریز بھی ملتوی ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم کو ملنے والی تھریٹ کی بنیادی نوعیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بتا دی تھی مگر اس کی تفصیلات شیئر نہیں ہوسکتی۔

مزیدخبریں