وزیراعظم عمران خان کا 24ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب شیڈول

Sep 20, 2021 | 10:28 AM

admin
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، عمران خان افغانستان، عالمی تنازعات، ماحولیاتی تبدیلی۔ کورونا وائرس پر بات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوگئے ، شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکوجنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

نیویارک میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ اور یواین کےاعلیٰ عہدیداران سےملاقات کے ساتھ ساتھ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے مباحثوں کا محور عالمی مسائل اور بعض تنازعات کی صورتحال ہوگا۔منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔


مزیدخبریں