ایک نیوز: فیصل وواڈا نےبڑی پیشگوئی کر دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے جسے ایک زیرک سیاست دان ہیڈ کرے گا۔
فیصل وواڈا کا کہنا تھا کہ آج ہم کیک کھائیں گے ،باقی دھول ، پی ٹی آئی کا بکاو مال بھاگ گیا یہ پلان تھا اگر انہوں نے اپوزیشن کرنی تھی تو یہ ایوان میں مخالف ووٹ دیتے سیاسی جماعتوں کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ 9 مئی کی اس جماعت کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت تھی یا نہیں ۔
سینیٹرنے کہا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک ہے جسے زیرک سیاست دان لیڈ کرے گا، ایم کیو ایم پاکستان کیطرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی میری بات درست ثابت ہوئی۔