ایک نیوز: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تمام پارٹی اراکین 26 آئینی ترمیم کو ووٹ دیں، مولانا فضل الرحما ن نے رابطہ کیا ہے انکے سینٹرزپہنچ گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے اراکین کو مبارکباد دی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ چیف جسٹس نے مجھے وہ انصاف دیا جو کوئی اور نہیں دیں سکتا اس جج نے مشرف غداری، ایبٹ آباد کیس، فیض آباد کیس اور کوئٹہ وکلا کیس کے فیصلوں کو نمٹایا ،تمام صحافی اور حضرات چیف جسٹس کے ایکسٹینشن پر غلط خبروں پر معافی مانگے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود ملاقات کے بعد اپنا مؤقف دینے کا کہا تھا، پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل افسوس ناک ہے ہم نے کوشش کی کہ اتفاق رائے بن جائے مگر پاکستان تحریک انصاف نے ترمیم کے حوالے سے کوئی تجاویز نہیں دی۔
پاکستان تحریک انصاف کو ان ترامیم میں ساتھ دینا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف موجود ہو یا نہیں لیکن آئین سازی آج ضروری ہوگی مجھے کوئی طعنہ نہیں دیں سکتا کہ میں نے جلد بازی کی۔
چیف جسٹس کی ایکسٹینشن پر غلط خبریں دینے والےمعافی مانگیں:بلاول بھٹو
Oct 20, 2024 | 16:30 PM